Water Finder

ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے ملک کو پانی کے بحران کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں حکومتی کوششیں سنجیدہ نظر نہیں آتیں اور اسی وجہ سے لوگ بورنگ یا ڈرلنگ کرکے پانی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ملک کے بہت سے علاقوں مثلاً صوبہ بلوچستان مین اکثر جگہوں پر چھ چھ سو اور آٹھ آٹھ سو فٹ کی بورنگ کرنے کے باوجود بھی پانی حاصل نہیں ہوتا اور اگر کسی جگہ پانی مل بھی جاتا ہے تو وہ انتہائی کھارا اور پینے کے قابل نہیں ہوتا ۔ اور وہ پانی بھی کچھ عرصے بعد ختم ہوجاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے آپ کے لاکھوں روپے ضائع ہوجاتے ہیں ۔ تو اگر آپ اپنی زمین پر بورنگ یا ڈرلنگ کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں توآپ کے لئے پہلے سے پانچ باتوں کا جاننا بہت ضروری ہے ۔ اور ان پانچ باتوں میں سب سے پہلی بات یہ ہے کہ جس جگہ آپ بورنگ یا ڈرلنگ کروانے جارہے ہیں اس جگہ پر زمین کے نیچے

1️⃣: پانی موجود بھی ہے یا نہیں؟

2️⃣: نمبر دو اور اگر ہے تو کتنی گہرائی میں ہے؟

3️⃣: نمبر تین پانی کتنی مقدار میں ہے اور کہیں یہ کچھ عرصے بعد ختم تو نہیں ہوجائے گا؟

4️⃣: نمبر چار زمین کے نیچے موجود پانی کڑوا ہے ، کھاراہے یا میٹھا ہے ؟

5️⃣: اور نمبر پانچ آپ کو بورنگ کہاں اور کس مقام پر کروانی چاہیئے؟

یاد رکھئے کہ ہم بورنگ یا ڈرلنگ نہیں کرتے بلکہ الیکٹرو میگنیٹک ریسیسٹیویٹی سروے کے ذریعے آپ کو ان پانچ سوالات کے جوابات فراہم کرتے ہیں۔ ان 5 سوالات کے بعد بھی آپ کے ذہن میں 15 ایسے ضمنی سوالات آسکتے ہیں جن کا تعلق ہماری خدمات اور سروس چارجز کے حوالے سے ہو ۔ یہ تمام سوالات اور ان کے جوابات ذیل میں موجود ہیں اور اگر آپ چاہیں تو یہاں کلک کرکے ایک ویڈیو پریزینٹیشن کے ذریعے بھی انہیں دیکھ ، سن اور سمجھ سکتے ہیں ۔

👇سوال نمبر 1: یہ سروے کس طرح کیا جاتا ہے اور اسے کون کرتا ہے؟

یہ سروے الیکٹرو میگنیٹک ریزیزٹیویٹی ٹیکنالوجی کی حامل جدید ڈیجیٹل مشینوں کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ اور اس کام کو کرنے والی انجینئرنگ ٹیم میں

1️⃣: جیولوجسٹ

2️⃣: جیو فزیکسٹ

3️⃣: اور ہائیڈرولوجسٹ شامل ہوتے ہیں

شامل ہوتے ہیں ۔

👇سوال نمبر 2: واٹر فائنڈرکتنی گہرائی تک پانی کی موجودگی کے بارے میں بتا سکتا ہے؟

واٹر فائنڈرزمین کے نیچے 1800 فٹ گہرائی تک کی مکمل جانچ کرسکتا ہے لیکن عام طور پر اسٹینڈرڈ سروے 300 فٹ گہرائی تک کیا جاتا ہے جس کے چارجز 25000 روپے ہیں 300 فٹ سے زیادہ گہرائی میں جانچ کرنے کی صورت میں 10 روپے فٹ کے حساب سے اضافی چارجز لئے جاتے ہیں ۔

👇سوال نمبر 3: آپ زمین کے اوپر کتنے علاقے یا رقبے تک کی جانچ کرتے ہیں ؟

اسٹینڈرڈ سروے جوکہ زمین کے اندر 300 فٹ گہرائی تک کیا جاتا ہے وہ زمین کے اوپر 90 فٹ تک کے رقبے پر محیط ہوتا ہے۔ اگر زمین کے اوپر 90 فٹ سے زیادہ علاقے کی جانچ کروانی ہو تو 100 روپے فٹ کے حساب سے اضافی چارج کئے جاتے ہیں ۔

👇سوال نمبر 4: کیا آپ یہ اس پوائنٹ کے بارے میں ٹھیک ٹھیک بتاسکتے ہیں جس جگہ ہمیں بورنگ کروانی چاہیئے؟

واٹر فائنڈر کے اس سروے کا مقصد زمین پر ٹھیک اس جگہ کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے جس جگہ آپ کو پانی کے حصول کے لئے بورنگ یا ڈرلنگ کروانی چاہیئے ۔

👇سوال نمبر 5: اگر کسی علاقے میں ایک سے زائد جگہوں پر سروے کروانا ہو تو کیا ہر جگہ کے علیحدہ علیحدہ چارجز ہوں گے؟

جیسا کہ بتایا جاچکا ہے کہ ایک اسٹینڈرڈ سروے زمین کے اوپر 90 فٹ تک کے علاقے پر محیط ہوتا ہے ۔ اگر اس سے کچھ فاصلے پر دوسری جگہ کو چیک کروایا جائے گا تو یہ علیحدہ سروے کہلائے گا جس کے علیحدہ چارجز ہوں گے ۔

👇سوال نمبر 6: کیا سروے چارجز کے علاوہ کوئی اضافی چارجز بھی ہوتے ہیں ؟

یہ بات بھی ذہن نشین رہنی چاہیئے کہ سروے کے چارجز 25000 روپے کراچی کے لئے ہیں اور کراچی کی حد تک کوئی اضافی چارجز نہیں ہیں لیکن کراچی سے باہر کسی دوسرے علاقے میں سروے کرنے کے لئے ۔ کراچی سے اس جگہ تک جتنا بھی فاصلہ ہوگا 50 روپے فی کلو میٹر کے حساب سے علیحدہ سے ٹرانسپورٹیشن چارجز بھی ادا کرنے ہوں گے۔

👇سوال نمبر 7: کیا واٹر فائنڈر زمین کے نیچے پانی کے میٹھے یا کھارے ہونے کے بارے میں بھی بتاسکتا ہے ؟

واٹر فائنڈرکافی حد تک پانی کی کوالٹی کے بارے میں بھی بتاسکتا ہے۔ مثلاً کم کھارا یا میٹھا پانی یا زیادہ کھارا یا کڑوا پانی

👇سوال نمبر 8: اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آپ کی رپورٹ درست ہوگی ؟ اور اگر رپورٹ غلط ہوئی تو کیا ہوگا ؟

واٹر فائنڈر اپنے کسٹمرز کو اس بات کی مکمل اور منی بیک گارنٹی بھی دیتا ہے کہ وہ جو رپورٹ فراہم کرے گا وہ 100 فیصد درست ہوگی ۔ اور اگر واٹر فائنڈر کی فراہم کی گئی رپورٹ درست نہ ہوئی واٹر فائنڈر آپ سےلی گئی رقم 100 فیصد واپس بھی کردے گا ۔

👇سوال نمبر 9: منی بیک گارنٹی کی صورت میں تو واٹر فائنڈر صرف وہی رقم واپس کرے گا جو واٹر فائنڈر نے وصول کی ہوگی لیکن جو رقم بورنگ یا ڈرلنگ پر خرچ ہوگئی ہے اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

منی بیک گارنٹی میں بورنگ یا درلنگ پر خرچ ہونے والی رقم کی واپسی کی ضمانت شامل نہیں ہے اول تو واٹر فائنڈر کی رپورٹ غلط نہیں ہوتی کیونکہ اسے کافی تحقیق کے بعد دیا جاتا ہے پھر بھی خدانخواستہ رپورٹ غلط ہوئی تو واٹر فائنڈر صرف وہی رقم واپس کرے گا جو اس نے وصول کی ہوگی اور بورنگ یا ڈرلنگ پر خرچ ہونے والی رقم کا واٹر فائنڈر ذمہ دار نہیں ہوگا ۔

👇سوال نمبر 10: واٹر فائنڈر سروے مکمل کرنے کے بعد رپورٹ کب دیتا ہے؟

واٹر فائنڈر آپ کی جگہ پر سروے کرکے ڈیٹا اکھٹا کرتا ہے اس ڈیٹا کا تجزیہ واٹر فائنڈر کے آفس میں موجود جیولوجسٹ ، جیو فزکسٹ اور ہائیڈرولوجسٹ کرتے ہیں اور سروے کے بعد ایک ہفتے کے اندر آپ کو یہ رپورٹ فراہم کردی جاتی ہے ۔

👇سوال نمبر 11: واٹر فائنڈر سروس چارجز (پیمنٹ) کب اور کس شکل میں لیتا ہے؟

واٹر فائنڈر اپنے چارجز ایڈوانس وصول کرتا ہے ۔ آپ یہ پیمنٹ واٹر فائنڈر کی پیرینٹ کمپنی آر او پلانٹ ڈاٹ پی کے کے اکاؤنٹ میں آن لائن بھی جمع کرواسکتے ہیں اور آفس آکر کیش کی صورت میں بھی دے سکتے ہیں ۔ پیمنٹ موصول ہوجانے کے بعد اگلے دن واٹر فائنڈر کی ٹیم آپ کی سروے والی جگہ کی انسپکشن کے لئے روانہ ہوتی ہے

👇سوال نمبر 12: آن لائن پیمنٹ جمع کروانے کے لئے واٹر فائنڈر کا اکاؤنٹ نمبر اور بنک کا نام کیا ہے؟

Bank Al-Habib Limited
Gulshan-e-Iqbal, Karachi
Branch.

Title of Account:
ROplant.pk

Bank Name:

Bank Al Habib Limited

Branch Address:

National Stadium Road Branch, Karachi, Pakistan

Bank Account No:

1262-0981-029149-01-0

IBAN:
PK63BAHL1262098102914901

Swift Code: BAHLPKKAXXX

👇سوال نمبر 13: واٹر فائنڈر کے آفس کا ایڈریس کیا ہے؟

B-3, Al-Shams Center, Block 13-A, University Road, Gulshan-e-Iqbal, Karachi.

 

اس ایڈریس تک پہنچنے کے لئے کراچی میں سوک سینٹر یا حسن اسکوائر کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ایکسپو سینٹر کے قریب تشریف لائیں ایکسپو سینٹر کے برابر میں پی آئی اے پلانیٹیریم موجود ہے ہے جہاں پی آئی اے کا جہاز کھڑا ہے اس جہاز کے بالکل سامنے بنک الحبیب واقع ہے بنک الحبیب والی
بلڈنگ کا نام الشمس سینٹر ہے اور اسی بلڈنگ کا تھرڈ فلور واٹر فائنڈر اور آر او پلانٹ ڈاٹ پی کے کا آفس ہے۔ گوگل میپ میں واٹر فائندر کے آفس کو تلاش کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

👇سوال نمبر 14: واٹر فائنڈر کے آفس کی ٹائمنگ کیا ہیں؟

واٹر فائنڈر کا آفس اتوار اور چھٹی کے دن کے علاوہ پیر سے ہفتے تک  6 دن روزآنہ صبح 10  سے شام 6 بجے تک کھلا ہوتا لیکن ہمارے ٹال فری نمبر 080008800 پر کسی بھی دن چوبیس گھنٹے کال کی جاسکتی ہے۔

👇سوال نمبر 15: میرے ذہن میں کچھ اور سوالات بھی ہیں جن کا جواب آپ کی ان تفصیلات میں موجود نہیں ہے ان سوالات کے جوابات کے لئے میں کیا کروں؟

تمام تفصیلات کو پڑھنے کے بعد بھی اگر آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب ان تفصیلات میں فراہم نہیں کیا گیا ہے تو اس کے لئے آپ ہمارے ٹال فری نمبر 080008800 پر کسی بھی وقت کال کرسکتے ہیں ۔ ہمارا کوئی بھی نمائندہ آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب دے سکتا ہے جبکہ ہمیں واٹس ایپ کرنے کے لئے آپ یہاں کلک کرسکتے ہیں ۔

Open chat
💬 Need help?
Scan the code
Hello
Can we help you?